۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
دارالقرآن مرکزی کارگل

حوزہ/ مرکزی دارالقرآن زینبیہ کارگل ہندوستان کے تحت شہادتِ مدافع ولایت، بی بی دو عالم حضرت فاطمۃ الزھراء (س) اور فلسطین کی حمایت میں ایک عظیم الشان مجلسِ عزاء منعقد ہوئی، جس میں خواتین سمیت کارگل کے گردونواح کے علاقوں سے طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی دار القرآن زینبیہ کارگل ہندوستان کے تحت شہادتِ مدافع ولایت، بی بی دو عالم حضرت فاطمۃ الزھراء (س) اور فلسطین کی حمایت میں ایک عظیم الشان مجلسِ عزاء منعقد ہوئی، جس میں خواتین سمیت کارگل کے گرد ونواح کے مختلف دارالقرآن، دارالقرآن مرکزی زینبیہ، دارالقرآن سکینہ، دارالقرآن امام زمان، دارالقرآن شھید قاسم سلیمانی، دارالقرآن فرزند زھراء (عج) اور دارالقرآن شہید الہادی کی طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مائیں اپنے بچوں کو تعلیم و تربیت کے زیور سے آراستہ کریں: محترمہ فاطمه عرفانی

مجلس کا اغاز، باقاعدہ قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا، جس کا شرف دارالقرآن مرکزی کی طالبات نے گروپ کی صورت میں حاصل کیا۔

اس پروگرام کی خطیب محترمہ خواہر فاطمه عرفانی نے فلسطین کی سرزمین پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے مجلس میں موجود خواتین پر اپنے بچوں کو تعلیم و تربیت کے زیور سے آراستہ کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ تعلیم و تربیت کے زیور سے آراستہ بچے ہی کل کو انسانیت کے کام آ سکیں گے۔

مائیں اپنے بچوں کو تعلیم و تربیت کے زیور سے آراستہ کریں: محترمہ فاطمه عرفانی

انہوں نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ کی پشت پناہی میں غاصب اسرائیل کی جانب سے خواتین، بچے اور معصوم شہریوں کے قتل عام کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ دوسری مجلس عزاء سے محترمہ خواہر زھراء یوسفی نے خطاب کیا اور جناب فاطمه الزہراء سلام اللہ علیہا کی زندگی پر روشنی ڈالی۔

انہوں حضرت فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے مجلس میں شریک خواتین پر آنحضرت کو رول ماڈل قرار دینے پر زور دیا اور کہا کہ ہمیں زندگی کے تمام شعبوں میں جناب زہراء سلام اللہ علیہا کی پیروی کرنی چاہیئے۔

انہوں نے فلسطین میں غاصب صہیونی حکومت کی طرف سے مسلسل حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

یاد رہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے ضلع کرگل میں بھی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

مائیں اپنے بچوں کو تعلیم و تربیت کے زیور سے آراستہ کریں: محترمہ فاطمه عرفانی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .